مسترد شدہ سیاستدان بھی وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں، جمال صدیقی 

    مسترد شدہ سیاستدان بھی وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں، جمال صدیقی 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ کراچی کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ انہوں نے مینڈٹ صرف پاکستان تحریک انصاف کو دیا ہے عوام سے مسترد شدہ سیاستدان عمران خان پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں صوبائی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے بار بار مسترد ہونے والے سیاستدان بھی وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں گذشتہ شب باغ جناح گراؤنڈ میں ایک سیاسی کارنر میٹنگ نے ثابت کیا کہ کراچی کا مینڈیٹ صرف تحریک انصاف کے پاس ہے عوام نے جنہیں مسترد کردیا وہ آج کراچی کے خیرخواہ بنے ہوئے ہیں کراچی کی عوام اب ان شعبدہ بازیوں سے واقف ہوچکی ہے وزیراعظم پر وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جن کا خد کوئی سیاسی مستقبل نہیں کراچی کی عوام تبدیلی کے ساتھ ہے کراچی کی تاریخی ترقی کا وقت قریب اور وزیراعظم کا عوام سے وعدہ ہے کراچی کی امیدیں صرف عمران خان ہی پوری کریں گے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...