نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس  کی سماعت 13اگست تک ملتوی 

نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس  کی سماعت 13اگست تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی گئی۔پیر کو ایم کیوایم کے مرکز سے اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر فیصل موٹا،عبید کے ٹو،عامر عرف سر پھٹا سمیت15 ملزمان عدالت میں پیش  ہوئے کیس میں تفتیشی افسر جواد اختر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا جبکہ عدالت نے سماعت  سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔پولیس کا الزام  ہے کہ ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ملزمان کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔