کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

  کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوارایک مسافر سے02 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرکے حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا (120.8ملین ڈالرز) اور پا کستانی12کروڑ 80لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران سپر ہائی وے سے مزدا ٹرک میں چھپائی گئی5ٹن سے زا ئد چھالیہ برآمد کر کے02 افراد کو گرفتار کر لیا۔پکڑی جانے والی چھالیہ، منشیات اور03 اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار  ادا کر تی رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...