حکومت سندھ تعلیم کے فروغ کے لیے کوشش کررہی ہے،غلام مرتضیٰ بلوچ

  حکومت سندھ تعلیم کے فروغ کے لیے کوشش کررہی ہے،غلام مرتضیٰ بلوچ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے محنت وافرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،والدین، اساتذہ، طلباء اور معاشرے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور صوبے میں تعلیم کے فروغ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اسکولز میں داخلوں کی شرح بڑھانے کے لئے پپری سے ملیر پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریلی میں ملیر کے اسکولی طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک طلبہ کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جس پر تعلیم اجاگر کرنے کے نعرے درج تھے۔ صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت کا نعرہ ہے تعلیم کو راستہ دو ہر بچے کو بستہ دو۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ حکومت سندھ نے تعلیم کے فروغ کے لئے نہ صرف مفت تعلیم فراہم کررہی ہے بلکہ بچیوں کو تعلیم کی راغب کرنے کے لئے ان کو وظائف بھی دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سندھ ہی کارنامہ ہے کہ نویں جماعت سے بارھویں جماعت تک داخلہ، انرولمنٹ اور امتحانی فیس معاف کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ جب تک مزدور کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کریگا اس وقت وہ آگے ترقی نہیں کر سکے گا۔ غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ محکمہ محنت سندھ کی پوری کوشش ہے کہ اس کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو تعلیم اور ترقی کے بہتر مواقع مہیا کئے جائیں۔ صوبائی وزیر برائے محنت ا

کراچی،ٹریفک کے دومختلف

حادثات میں 2افرادجاں بحق

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق شاہراہ فیصل گورا قبرستان کے ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 55سالہ روفن لال ولدلال فیروز کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریاایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت10سالہ حسیب ولد مقبول کے نام سے ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رہنما پارٹی سے ناراض ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما اور رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض ہوگئے۔محمد حسین تنظیمی معاملات پر بات نہ سنی جانے پر اراکین رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب رابطہ کمیٹی میں میری بات نہیں سنی جارہی تو رابطہ کمیٹی میں رہنے کا کیا جواز ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے کنوینیئر فاروق ستار کو بھی برطرف کردیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...