پشاور کینٹ کے تاجروں کا دوہری ٹیکس وصولی کیخلاف مظاہرہ

پشاور کینٹ کے تاجروں کا دوہری ٹیکس وصولی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور ر صدر کے مختلف بازاروں کے تاجروں نے دوہری ٹیکس وصولی پر کنٹونمنٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف سٹیدیم چوک میں احتجاج کیا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر متعلقہ انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے  مظاہرے کی قیادت تاجر اتحاد پشاور کینٹ کے صدر مجیب الرحمن کر رہے تھے جس میں دیگر بازاروں کے صدور اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم چوک صدر کے آس پاس دکانیں کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ ہے لیکن دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی کر رہی ہے اور دونوں انتظامیہ ٹیکس وصول کر رہی ہے جو غیر قانونی ہے، تاجروں کی جانب سے قانونی ٹیکس دینے میں پر ممکن تعاون کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر پہلے ہی سے بد امنی اور دیگر مسائل کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں اور انہیں خسارے کاسامنا ہے لیکن ان حالات کے باوجود ڈبل ٹیکسیشن ظلم کی انتہاۂے جس پر وزیر اعلیٰ، گورنراور چیف سیکرٹری سمیت کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نوٹس لے اور یہ غیر قانونی عمل بند کیا جائے ور نہ تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری انتظامیہ ہی پر عائد ہو گی۔