جے یو آئی نظریاتی میں تین کے ٹولے کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں،گل فراز خان
ٹوپی (نامہ نگار)جے یو آئی نظریاتی میں تین کے ٹولے کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا، پر سوں کے اخبارات میں شائع شدہ خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں گل فراز خان، تفصیل کے مطابق جے یو آئی نظریاتی کے ضلعی رہنما اور سر گرم کارکن گل فراز خان نے کہا کہ پرسو ں کے بعض اخبارات میں جے یو آئی نظریاتی کے تشکیل نو کے حوالہ سے ایک خبر شائع ہوئی ہے جس سے ایک تو جے یو آئی نظریاتی کے ہزاروں کارکنان میں حیرانگی کے ساتھ ساتھ بے چینی بھی پھیل گئی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نظریاتی ایک جمہوری پارٹی ہے جس کا اپنا آئین اور منشور ہے آئین کے رو سے تشکیل نو کے فیصلے کا حق چند لوگوں کو نہیں بلکہ مرکزی شوریٰ کو ہے اور شوریٰ کا اجلاس ابھی تک ہوا نہیں بلکہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی امیر بننے کا اگر کسی کو بہت خواہش ہے تو یہ فیصلہ مرکزی شوریٰ کریگی کہ وہ کس کو مرکزی امیر اور مرکزی جنرل سیکر ٹری منتخب کرنے کا ہے چند لوگوں کے آپس کی بندر بانٹ سے جے یو آئی نظریاتی پر کوئی اثر نہیں پڑتا