مردان،کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی، 200 سے زائد گاڑیاں بند
مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی اوسجادخان کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے انڈر ایج موٹرسائیکل اور چنگ چی چلانے والوں سمیت روٹ کارڈ کے بغیر 200سے زائد گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں ڈی ایس پی ٹریفک جمیل الرحمان کی نگرانی میں ٹریفک وارڈن امجدخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں کاروائی کرتے ہوئے146چنگ چی اور تیز رفتار رکشے قبضے میں لے لیں غیر قانونی اڈوں کے خلاف کاروائی کے دوران 16فلاننگ کوچز بھی ٹریفک پولیس نے بند کردیں اس طرح 38موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ٹریفک وارڈن امجد خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ڈی پی او سجادخان کی طرف سے انڈر ایج ڈرائیور وں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی واضح ہدایات ہیں زیادہ تر حادثات انڈر ایج اور بلالائنس رکشے چلانے کے باعث ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ کم عمر موٹرسائیکل اور چنگ چی ڈرائیوروں کے والدین سے بیان حلفی اورجرمانہ جمع کرنے کے بعد ان کی گاڑی چھوڑدی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ پکڑ ی گئی گاڑیوں میں دیگر شہروں اور علاقوں کی چنگ چی اور تیزرفتار بھی شامل ہیں جو روٹ کارڈ کے بغیر شہر میں داخل ہوئے تھے