ٹانک،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ملازمین تنخواہوں کی بندش کیخلاف سراپا احٹجاج

ٹانک،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ملازمین تنخواہوں کی بندش کیخلاف سراپا ...

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں کی بندش کے خلاف ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے ٹی ایم اے آفس میں مکمل کام چھوڑ اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیاملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک ماہ جون کی تنخواہ ادا نہیں کی جاتی ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل حکومت ملازمین کو تنخواہوں کے بجائے تمام تر توجہ ترقیاتی کاموں پر مرکوز کئے ہوئے ہے اور ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہاہے جبکہ ملازمین کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے فنانس آفیسر عبدالحنان گنڈاپور کو سزا کے طور پر ٹانک سے پشاور تبدیل کیا گیاہے جوکہ ٹی ایم اے ملازمین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے روز اول سے بدحالی کو اب سدھارنے کیلئے فنانس آفیسر عبدالحنان نے گزشتہ ایک سال میں اس مقام پر پہنچا دیاہے کہ ملازمین کی صرف ماہ جون کی تنخواہ بقایا ہے جبکہ ماندہ تمام تنخواہیں صاف و شفاف اکاونٹ سسٹم کے ذریعے ادا کردی گئی ہیں جس پر ملازمین انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ جون کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی تک ہڑتال جاری رہے گی اگر اگلے چند روز میں تنخواہ ادا نہ کی گئی تو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے تحصیل حکومت کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائیں گے ٹی ایم اے ملازمین نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ چیف سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات کمشنر ڈیرہ ڈویژن سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز اور ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین کی بند تنخواہوں کا نوٹس لیکر فوری طورپر تنخواہیں ریلیز کی جائیں جبکہ تحصیل فنانس آفیسر عبدالحنان گنڈاپور کا پشاور تبادلہ منسوخ کرکے انہیں دوبارہ ٹی ایم اے ٹانک میں بطور تحصیل فنانس آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ ملازمین کو مسلسل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...