دہشتگردی کے واقعات کے بعد ایس ایچ اوز کی 1 رینک تنزلی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے ہونیوالے دو واقعات میں مبینہ غفلت برتنے پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے تین تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ایک رینک تنزلی کے احکامات صادر کرکے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے لائن کلوز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکاروں کی شہادت اور چند گھنٹے بعد سول ہسپتال ٹراما سنٹر میں خودکش دھماکے کے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت8افراد کی شہادت کے واقعات میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے تھانہ کینٹ کے ایچ ایس ایچ او فضل الرحیم گنڈہ پور کو انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنا دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن محمد اصغر کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انیس الحسن کو بھی سب انسپکٹر سے اے ایس آئی تنزلی اور دونوں افسران کو معطل کرکے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔