عالمی مجلس ختم نبوت ضلع مردان  کا25 جولائی کو جے یوآئی کے  ملین مارچ میں شرکت کا اعلان

عالمی مجلس ختم نبوت ضلع مردان  کا25 جولائی کو جے یوآئی کے  ملین مارچ میں شرکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) عالمی مجلس ختم نبوت ضلع مردان نے جے یو آئی کے 25جولائی کے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کااعلان کرتے ہوئے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے اس حوالے سے ختم نبوت کے ضلعی امیر قاری اکرام الحق نے نائب امیر مولانا مفتی سجادالحجابی،جنرل سیکرٹری مفتی ندیم،قاضی بشیر احمد،مولانا عباداللہ کاکاخیل،مولانا عرفان صدیقی،مولانا جان محمد،مولانا فضل نعیم نعیمی،قاضی بشیراحمد ادردیگر علمائے کرام کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے متفقہ آئین کے تحت قادیانی اسلام سے خارج ہے اور ہمیشہ کے لئے ان کو اقلیت کی حیثیت حاصل رہے گی قاری اکرام الحق نے کہاکہ  جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور 25جولائی کو مردان سے کارکن قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے انہوں نے ضلعی حکومت کی طرف سے ختم نبوت کے ضلعی دفتر کے قیام میں تاخیر ی حربے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دفتر کے قیام کا فیصلہ ضلعی حکومت کا اپنا فیصلہ تھاجس کے لئے جگہ کا تعین کرکے تین کروڑ روپے فنڈریلز کیاگیا اور بعد میں ٹینڈر بھی ایشو ہوا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا عالمی ختم نبوت کے رہنما ؤں نے مزیدکہاکہ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس 20اکتوبر کو ہوگی جس میں جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان خصوصی طورپرشرکت کریں گے کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے 10لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے کانفرنس کے لئے تیاریاں زور وشور سے شروع کی گئی ہیں تمام یونین کونسلوں اور صوبائی حلقوں کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اجتماع میں جوق درجوق شرکت کریں۔