قبائلی الیکشن شفاف نہیں ہوئے،عمران خان کا حشر ضیاالحق جیسا ہو گا:ایمل ولی

 قبائلی الیکشن شفاف نہیں ہوئے،عمران خان کا حشر ضیاالحق جیسا ہو گا:ایمل ولی

  



پشاور(پ ر)  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جس طرح وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے اسی طرح مہنگائی بھی عوام پر مسلط کی کر دی گئی ہے، وزیر اعظم نے غربت ختم کرنے کا کہا تھا لیکن لگتا ہے وہ غریب ختم کرینگے، وزیراعظم نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، نئے پاکستان میں مرنے پر بھی ٹیکس ہوگا، عوام کا پیسہ چوری کرنے والا ٹیکس نہیں دیتا، حکمران غریبوں سے ٹیکس لینے کے لئے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں، مہنگائی کے بے قابو طوفان سے ملک میں خونی انقاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، میری یا میرے والد کی اپنے باپ دادا سے ملی وراثت کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی کوئی جائیداد ثابت ہوتو ہمیں پھانسی دیدی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جلسہ عام کے بعد میڈیا اور پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایمل ولی خان نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کے بارے میں غلط تاثر دیا جا رہا ہے،عوام ہر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں جبکہ ٹیکس وہ نہیں دیتے جو چوری کرتے ہیں،ایسالگتا ہے نئے پاکستان میں مرنے پر بھی ٹیکس لگے گا۔عمران خان نے کہا تھا کہ غربت ختم کرونگا اور اب تک کے اقدامات سے دکھائی دے رہا ہے کہ غریب کو ختم کرنے سے غربت ختم ہو جائے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اس لیے لایا گیا کہ وہ سب کچھ ہنسی خوشی کرے گا، الیکن ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کیلئے موت کا فرشتہ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو سلیکٹڈ کہنے پردراصل سلیکٹر ناراض ہوتے ہیں،میڈیا کو یرغمال کر لیا گیا ہے، آج جتنی پابندیاں ہیں اتنی پابندیاں ضیاء اور پرویزمشرف کے دور میں بھی عائد نہیں تھیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر سنسر شپ کے باوجود حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آ رہی ہیں، حکومت مخالف ہر آواز کو دبایا جا رہا ہے، ایمل ولی خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو بھاگنے نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے،حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کے باعث معاشی بدحالی کا دور دورہ ہے، انہوں نے کہا کہقبائلی انتخابات شفاف نہیں ہوئے،سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور بعض حلقوں میں نتائج تبدیل کئے گئے،انہوں نے کہا کہ پہلے افغانستان سے آنے والوں کو مہاجر کہا گیا پھر امریکہ سے اربوں ڈالر لے کر انہی مہاجرین کو مجاہدین بنا دیا گیا جبکہ بعد میں انہیں طالب کی شکل دے کر مزید ڈالرز لئے گئے،انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن،اقربا پروری اور انتقامی سیاست کا دور دورہ ہے،کپتان کے دن گنے جا چکے ہیں اور پوری قوم مل کر ملک کو ان قابض نااہلوں سے نجات دلائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...