رہبر کمیٹی کا اجلاس،میڈیا سنسر شپ کیخلاف قانونی جنگ،شاہد خاقان کی رہائی کیلئے مظاہرے کا اعلان

رہبر کمیٹی کا اجلاس،میڈیا سنسر شپ کیخلاف قانونی جنگ،شاہد خاقان کی رہائی ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) متحدہ اپوزیشن نے میڈیا سنسر شپ کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے میڈیا چینلز پر پابندی لگائی جارہی ہے،ہم سیاسی و صحافتی سنسر شپ کیخلاف آئینی و قانونی جنگ لڑینگے،کنٹینر دینے والا عمران خان مریم نواز کے ایک جلسے سے ڈر گیا،شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کیخلاف رہبر کمیٹی نیب کے سامنے مظاہرہ کریگی،،قبائلی علاقوں میں دھاندلی کے ثبوت جلد سامنے آئیں گے،پشاور جلسہ میں رہبر کمیٹی کے ممبران،مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی شرکت کرینگے،لاہور میں شہباز شریف، کراچی میں بلاول بھٹو، کوئٹہ میں حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی کا جلسہ ہوگا،جب ہم اسلام آباد آئینگے تو حکومت کیلئے سرپرائز ہو گا۔ پیر کو رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئر مین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے اور 25 جو لا ئی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا رہبر کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا ہے جس میں میں سینٹ الیکشن پر مشاورت ہوئی، تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں، آج منگل کو سینٹ اجلاس میں اپنی عددی اکثریت کا مظاہرہ کریں گے،رہبر کمیٹی میں نوازشریف،آصف زرداری،فریال تالپور،خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سیاسی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی، اکرم درانی کا کہنا تھا گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، ہماری قیادت ان چیزوں کی عادی ہے،مرکزی قیادت کے بعد کی قیادت بھی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، ایک کے بعد ایک گرفتاری دینگے،پچیس جولائی کو عوام حکومت پر عدم اعتماد دیکھ لیں گے،تاجر پیغام دے چکے، سیاسی جماعتیں میدان میں آگئی ہیں۔ ہم کسی دفعہ 144 سے نہیں ڈرتے، سیاسی جماعتوں نے ایسی حرکتیں بہت دیکھی ہیں،موجودہ حکومت جتنی ڈرپوک کوئی حکومت نہیں دیکھی، دورہ امریکہ کے موقع پر سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان بچت کیلئے سفارتخانے میں نہیں رہے،کچھ اور وجوہات تھیں،یہ دورہ بنیادی طورپرآرمی چیف کا تھا، وزیراعظم عمران خان دورے میں بن بلائے مہمان کی طرح گئے ہیں،جس طرح امریکہ میں انہوں نے اپوزیشن کیخلاف بدزبانی کی اس پر پوری دنیا سے شرمندہ ہیں، بتایاجائے جلسہ کا ہال کس نے بک کیا خرچہ کس کا آیا، فنانسر کون تھا۔قبائلی اضلاع میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،پی ٹی آئی دھاندلی کرکے بھی پانچ سیٹیں ہی جیت پائی۔ الیکشن کمیشن کو مشترکہ درخواست دی تھی فوج کو الیکشن سے دور رکھا جائے،جسے الیکشن کمیشن نے ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا۔ اپوزیشن کے سارے ممبران متحد ہیں، ہماری میٹنگ نے سب کچھ واضح کردیا۔

رہبر کمیٹی 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...