منی لانڈرنگ کیس،وعدہ معاف گواہ نور ین سلطان کو حاضری سے استثنا مل گیا

منی لانڈرنگ کیس،وعدہ معاف گواہ نور ین سلطان کو حاضری سے استثنا مل گیا

  



 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ نور ین سلطان حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرلی۔جعلی اکاؤنٹس کیس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دور ان سماعت وعدہ معاف گواہ نورین سلطان اور کرن امان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔کراچی سے آنے میں 32 گھنٹے لگ جاتے ہیں فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت حاضری سے استثنیٰ دے سکتی ہے۔عدالت نے وعدہ معاف گواہ نورین سلطان کی استدعا منظور کر لی، جج محمد بشیر نے کہاکہ جب ضرورت پڑے گی تو بلا لیں گے۔جج محمدبشیرنے استفسار کیا کہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ وعدہ معاف گواہ کی درخواست پراسس میں ہے۔ حسین لوائی کے وکیل نے کہاکہ حسین لوائی کو ہتھکڑی لگا کر لایا جاتا ہے،80 سال کا بزرگ کہاں بھاگ جائیگا۔ وکیل انور مجید نے کہاکہ ریفرنس کی کاپیاں ابھی تک ہمیں فراہم نہیں کی گئیں۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ حاضریاں پورا کریں دو دن میں ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دوں گا۔ فاروق ایچ نائک نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملنے کے لئے درخواست دائر کر دی ،عدالت نے فاروق ایچ نائک کی درخواست منظور کر لی۔

 منی لانڈرنگ کیس 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...