ریاستی وسائل کے استعمال  کے باوجود پی ٹی آئی کلین  سویپ نہ کرسکی،زاہد خان

ریاستی وسائل کے استعمال  کے باوجود پی ٹی آئی کلین  سویپ نہ کرسکی،زاہد خان

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ)فاٹا انتخابات حکومتی کار کردگی پرعدم عتماد ہے،حکومت انتقامی سیاست کی بجا ئے اپنے پالیسیو ں پر نظرثانی کریں،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹرزاہد خان نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ فاٹا میں انتخابی مہم پر پابندیوں،سرکاری پارٹی کی جانب سے ریاستی وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجو د 16میں سے 11سیٹوں پر اپوزیشن جماعتوں اور آزاد اُمیدواروں کی کا میابی حکومتی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا پرجتنی پابندیاں لگائی ہے اس کی میثال ماضی کے آمریتوں میں بھی نہیں ملتی،زاہدخان نے کہا کہ گزشتہ ایک سا ل میں پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبا ئی حکومتوں نے ملک کو نئی معاشی پالیسیاں دینے اور اپنے منشورپر عمل درآمد کی بجا ئے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے پر گزار دیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا جانا اب چند دنوں کی بات ہے،چیئرمین سینٹ کو اخلا قی طور پر از خود استعفٰی دے دینا چاہیں تھا،سینیٹ میں ہار س ٹریڈنگ کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنایا جا ئیگا 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...