نادراسنٹرتھانہ نے کام شروع کردیاعوام میں خوشی کی لہردوڑگئی

  نادراسنٹرتھانہ نے کام شروع کردیاعوام میں خوشی کی لہردوڑگئی

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)نادراسنٹرتھانہ نے کام شروع کردیاعوام میں خوشی کی لہردوڑگئی۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں ابادی تھانہ کیلئے نادارسنٹرنہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کوبٹ خیلہ انے جانے میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاتھاموجودہ حکومت نے تھانہ کے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکرکے تھانہ کے مقام پرنادراسنٹرکھول کرعوام کے دل جیت لئے۔ان خیالات کا ظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنمامحمداکرام خان اف تھانہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنانہ ہوانہوں نے کہاکہ نادراسنٹرتھانہ سے یہاں کے لاکوں کے تعدادمیں لوگ مستفیدہونگے کیونکہ اس سے قبل لوگ معمولی معمولی کاموں کیلئے بٹ خیلہ جانے پرمجبورتھے۔انہوں نے کہاکہ ہم تھانہ میں نادراسنٹرکھولنے پرموجودہ حکومت کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر