پی ٹی آئی  امیدوار کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا،عنایت علی طوری

 پی ٹی آئی  امیدوار کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا،عنایت علی طوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے حلقہ پی کے 109 سے ناکام ہونے والے پانچ آزاد امیدواروں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا ہے انہیں یہ نتائج تسلیم نہیں اور نادرہ سے بائیو میٹرک تحقیقات کی جائے امیدواروں کا پریس کلب کے باہر نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔پاراچنار میں کارکنوں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 109 کے امیدوار عنایت علی طوری، حشمت بنگش، انجنیئر حسن جمال، حاجی گل حسین اور حاجی حامد حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو جتوانے کے لیے حکومت نے مختلف قسم کے حربے استعمال کئے ملک سے باہر افراد اور فوت شدہ افراد کے ووٹ بھی پول کئے گئے اور بعض پولنگ سٹیشنز پر 98 فی صد ووٹ پول کئے گئے اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند رکھے گئے امیدواروں نے الزام لگایا کہ ووٹرز نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے اور عملے نے بھی پی ٹی آئی کیامیدوار کا بھر پور ساتھ دیا اس موقع پر امیدواروں نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور نتائج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ پی کے 109 کے نتائج تسلیم نہیں کرتے نادرہ کے ذریعے بائیو میٹرک تحقیقات کرائی جائے ورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا حلقہ پی کے 109 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سید اقبال میاں میاں نے 39536 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عنایت علی طوری نے 22975 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے