صوابی، 4سالہ مغویہ بازیاب، ملزم گرفتار

صوابی، 4سالہ مغویہ بازیاب، ملزم گرفتار

  



 صوابی(بیورورپورٹ) موضع سردچینہ میں مزدور نے محنت کش کی 4 سالہ کمسن بچی اغواء کر لیا۔ یار حسین پولیس نے اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی کر کے مغویہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے اغواء کار کو گرفتار کر لیا۔ شمشیر سکنہ ڈاگئی نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ مزدوری کے عرض سے موضع سردچینہ میں ایک زمیندار گل قریش کے حجرہ میں اپنے اہلخانہ سمیت رہائش پذیر ہیں گزشتہ روز دیگر مزدوروں کے ساتھ کام کے لئے چلے گئے جبکہ ایک مزدور ماجدکوبھٹی اور تمباکو کی نگرانی کے لئے چھوڑا جب ہم واپس آ گئے توماجداور میری4 سالہ کمسن بچی ماریہ موجود نہیں تھی جس کوماجد نے نامعلوم وجوہات پر اغواء کی تھی رپورٹ درج ہونے پر ایس ایچ او لیاقت علی شاہ نے ایایس آ ئیزامتیازخان۔ذیشان اور صدام پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارکر بچی ماریہ کو بحفاظت بازیاب کرکے اغواء کا رماجد کو گرفتارکر لیا اوران کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...