مقامی حکومتوں کی مضبوطی سے عوامی مسائل میں کمی آسکتی ہے،احتشام خان ایڈوکیٹ

مقامی حکومتوں کی مضبوطی سے عوامی مسائل میں کمی آسکتی ہے،احتشام خان ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) ضلع ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مضبوطی سے عوامی مسائل میں کمی آسکتی ہے، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام کے بدولت عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام (TALD) کے مشترکہ آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور سابقہ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار، لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔ سیمینار میں ضلعی کونسلران مرد اور خواتین اور ماتحت محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے TALD کے پراجیکٹ آفیسر نور اکبر خا ن نے سیمینار کے حوالے سے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ضلع ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے، مقامی لوگوں کے اداروں اور نجی شعبہ جات کے درمیان شراکت داری بھی کیجاسکتی ہے، ٹالڈ کے طریقہ کار کے تحت مقامی علاقائی ترقی کی منصوبہ بندی کو نہ صرف مقامی، علاقائی، صوبائی، قومی بلکہ بین الاقوامی تناظر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ضلع ناظم نے کہا کہ اپروچ کے تحت مقامی ترقی کے شروعات مقامی ذرائع، ضروریات اور خواہشات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں حکومتی شعبہ جات اور سرکاری تنظیموں کی شراکت داری کو پروان چڑھا یا جاتا ہے، اس اپروچ کے تحت مقامی ترقی کو نہ صرف مقامی بلکہ صوبائی بین الاقوامی نیٹ ورکس اور منڈی کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔