امریکہ کو خوش کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا گیا،مولانا اللہ وسایا

امریکہ کو خوش کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا گیا،مولانا اللہ وسایا

  



ایبٹ آباد(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے امریکہ دورہ کے دوران قادیانیوں   کو خوش کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا  تو اپنے لئے بھی امریکہ میں سیاسی پناہ کی گارنٹی لے کے آئیں،قادیانی جماعت کا سربراہ کہتا ہے اب پاکستان کے آئین سے یہ دفعہ ختم کر دی جائے گی،رب کعبہ کی قسم اس قانون کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی پر ناز ہے،اب اگر کوئی تحریک چلی تو اسکی گرد بیٹھنے کے بعد سب کچھ نظر آئے گا لیکن قادیانی نظر نہیں آئیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد مرکزی جامع مسجد میں قادیانیوں کی ریشہ روانیوں کی آگائی مہم  میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد، مولانا محمد صدیق شریفی،شکیل اختر جدون،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی رہنما،وقار خان جدون،ساجد اعوان کے علاوہ جید علماء کرام، مشائخ عظام، تاجر رہنماوں کے علاوہ،عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم بڑی تعداد میں موجود تھے، مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا اللہ وسایا کا کہنا تھا قادیانی پاکستان میں خوش خرم زندگی گزار رہے ہیں کوئی انکے کاروبار میں مداخلت نہیں کر رہا ہے انھوں نے امریکی صدر سے شکایت لگاتے وقت جھوٹ بولا،عیسائی، ہندوؤں، سکھوں سمیت دیگر اقلیت کو جتنے حقوق پاکستان میں حاصل ہے اتنے پوری دنیا میں نہیں ہیں کوئی اسکے باوجود کوئی ایسی حرکت کرے تو اسکے ساتھ غداروں والوں سلوک کیا جائے، مولانا اللہ وسایا کا کہنا تھا ملک کی اسمبلی میں جمہوری دور حکومت میں قادیانیوں کو ملکی آئین میں غیر مسلم قرار دیا گیا جسکی منظوری میں کسی ایک ممبر نے بھی اختلاف نہیں کیا،اب قادیانی قانون تبدیل کرنے کے درپے ہیں،یہ ملک کے وفادار نہیں آج اسکا واضح ثبوت کھلی آنکھوں سے سب نے دیکھ لیا ہے،یہ لوگ عالم اسلام،اسمبلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے رہے ہیں،وزیر اعظم امریکہ دورے پر ہیں اور آرمی چیف بھی ساتھ ہیں اب جو فیصلہ ہوگا دونوں اسکے ذمہ دار  ہونگے اگر امریکی صدر کی خوائش کو پورا کیا گیا تو مسلمان اسکے لئے تیار نہیں،انھوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اب امریکہ، انڈیا،اسرائیل، اور دیگر ملک دشمن قوتیں اسے سبو تاز کرنے پر تلی ہوئی ہیں،اسطرح کے نازک ایشو کو چھیڑ کر ملک کی سالمیت کو خطرہ میں ڈالا جا رہا ہے جس میں قادیانی مہرے کے طور پر استعمال ہو رئے ہیں،انھوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ اب ضروری ہوگیا ہے ہر نماز کے بعد عقیدہ ختم نبوت کو بیان کیا جائے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں انکے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا اگر کوئی یہ دعوی کرے تو وہ جھوٹا اور کذاب ہے،انھوں نے کہا کہ ہم کوئی سیاسی مقصد نہیں لے کے آئے ہیں دنیا میں سب ہمارے کردار سے واقف ہیں اس کاز کو ایسے لے کر چلیں گے کل قیامت کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سرخرو ہونگے،انھوں نے کہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...