ایبٹ آباد،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،منشیات برآمد

ایبٹ آباد،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،منشیات برآمد

  



ایبٹ آباد(نامہ نگار) ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون رواں ماہ کے پہلے 15 روز  کے دوران 49کلو چرس،02 کلو سے زائد ہیروئن، 40بوتل شراب، 194 گرام افیون، 80 گرام آئس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلا ف رواں ماہ کے پہلے 15روز کے دوران بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی گئی اس موقع پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران رواں ماہ کے پہلے 15 روز میں ضلع بھر سے 49کلو چرس،02 کلو سے زائد ہیروئن، 40بوتل شراب، 194 گرام افیون، 80 گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ رواں ماہ کی پہلے 15روز کی کاروائیوں کے دوران تھانہ کینٹ پولیس پولیس نے 15011گرام چرس، 576گرام ہیروئن، 194گرام افیون اور 80گرام آئس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے 4570 گرام چرس برآمد کی تھانہ شیروان پولیس نے 3 کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ میرپور پولیس نے 7226گرام چرس برآمد کی تھانہ نواں شہر پولیس نے 7171 گرم چرس اور 20 گرام ہیروئن برآمد کی تھانہ مانگل پولیس نے 4890گرام چرس اور 105گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ رواں ماہ کے پہلے 15 روز کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ حویلیاں پولیس نے 3730 گرام چرس اور 40بوتل شراب برآمد کی، تھانہ ناڑہ پولیس نے 985 گرام چرس، لورہ پولیس نے 835 گرام چرس اسی طرح بگنوتر پولیس نے پہلے 15 روز کے دوران اپنی کاروائی کے دوران 300 گرام چرس، ڈونگاگلی پولیس نے 580 گرام چرس جبکہ رواں ماہ کے پہلے پندرہ روز کی پراگرس رپورٹ کے مطابق بکوٹ پولیس نے آدھا کلو چرس برآمد کی۔ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے جملہ ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کے خلاف نئی مہم شروع کرنے اور سہولت کاروں اور پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر کے امن امان کو برقرار رکھنے اور منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے میں ضلع پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...