رواں سال ٹرینوں کے کرایوں میں 18.50 فیصد اضافہ کیا گیا

  رواں سال ٹرینوں کے کرایوں میں 18.50 فیصد اضافہ کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کرایوں میں 18.50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ سات دسمبر 2018ء میں 10 فیصد جبکہ یکم جولائی 2019ء کو 8.50 فیصد کرائے بڑھا ئے گئے۔ آن لائن کے مطابق 7دسمبر 2018ء کو پاکستان ریلوے نے گرین لائٹ ٹرین کا اسلام آباد سے کراچی کاکرایہ 540 روپے بڑھایا۔ راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ 120 روپے، لاہور سے کراچی 500 روپے،لاہور سے کراچی اے سی سلیپر 670 روپے، اے سی بزنس کلاس کے کرایے میں 540 روپے اضافہ کیا گیا۔ قراقرم ٹرین کے اے سی بزنس کلاس کے کرایے میں 500 روپے جبکہ اکانومی کلاس میں 170 روپے کااضافہ کیا گیا ہے۔ شالیمار ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کا لاہور سے کراچی اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 380 اور اکانومی کلاس کے کرائے میں 180 روپے کااضافہ کیا گیا ہے۔ 
کرایوں میں اضافہ