سرکاری ملازمین پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم میں ایک دن کی توسیع 

سرکاری ملازمین پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم میں ایک دن کی توسیع 

  



لاہور(این این آئی) سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ بنانے کا معاملہ،سرکاری ملازمین پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔ اپنے عہدوں کو خفیہ رکھ کر پاسپورٹ بنوانے والے سرکاری ملازمین آج بروز (منگل)تک این او سی لیکر درست کروا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 84 ہزار اعلی بیورو کریٹس سمیت افسران نے قانون کے برعکس پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں۔پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی شق 6 کے تحت سرکاری ملازمین کا پرائیویٹ پاسپورٹ بنوانا قابل سزا جرم ہے۔ ذرائع کے مطابق 23جولائی کے بعد پاسپورٹ منسوخی کیسز ایف آئی اے کوبھجوائے جائیں گے۔

پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...