تیمرگرہ میں سکول ٹیچر کرنٹ لگنے سے جاں بحق
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)واپڈا کی مبینہ غفلت کی وجہ سے رانی دیرلوئرمیں سکول ٹیچر کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے دیرلوئر کا علاقہ رانی کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کیلئے علاقے کے عوام نے ایکسین واپڈا متعلقہ ایس ڈی او اور سپرٹنڈنٹ سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن واپڈا حکام نے توجہ نہ دی،، گرمی اور واپڈاحکام کی رویہ سے مایوس مقامی ٹیچر قاری محبوب شاہ ولد ایوب سکنہ رانی دیرلوئر بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کیلئے بجلی کمبھے پر چڑھ گیا جسکے نتیجے میں سکول ٹیچرمحبوب شاہ کو کرنٹ لگنے سے موقع پر جان بحق ہوگیا علاقے کے عوام اور تحصیل کونسل بلامبٹ کے اپوزیشن لیڈر سیف اللہ خان نے واپڈا کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے واپڈا حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا سیف اللہ خان کا مزید کہنا تھاکہ عوام کی پرزور اپیل پر واپڈا حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیاہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر واپڈا حکام کے خلاف کارراؤئی نہیں کی گیاور فوری طور پر علاقہ رانی کولائن مین نہیں دیا گیا تو علاقے کے عوام سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کرینگے۔۔۔