کڈنی ہسپتال حیات آباد کی ہیڈ نرس معطل

کڈنی ہسپتال حیات آباد کی ہیڈ نرس معطل

  



پشاور(سٹی رپورٹر)کڈنی ہسپتال حیات آباد کی ہیڈ نرس کو معطل کردیا ہے، مس شاہدہ پر کرپشن،نرسز حراسمنٹ کے الزامات تھے جس پر چیف مینسٹر کمپلنٹ سیل میں درخواست بھی دی تھی  جس کا انکوائری کرنے کے احکامات دئے گئے،انکوائری کمیٹی نے مس شاہدہ کو شواہد کی روشنی میں معطل کردیا،واضح رہے مس شاہدہ اس سے قبل نرسنگ سپرٹنڈنٹ تھی  جسے عہدے سے برطرف کر کے ہیڈ نرس بنایا گیا تھا جو کہ اب انکوئری مکمل ہونے کے بعد انہیں معطل کردیا،انکوئری کمیٹی کے مطابق مس شاہدہ نہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوتی تھی اور نہ ہی  انکوائری کمیٹی کے احکامات ماننتی تھی جبکہ اپنی ڈیوٹی اماننداری سے ادا کرنے سے قاصر تھی اور نرسنگ حراسمنٹ  کے الزامات کو بھی رد نہیں کر سکی،انکوائری کمیٹی کے مطابق مس شاہدہ کو مسلسل قوائد و ضوابط کے خلاف پایا گیا ہے اسی جہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے اور اگر ہسپتال کی سرگرمیوں میں مداخلت کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر