وزیر اعظم نے امریکہ میں ”خالی کرسیوں“ سے خطاب کیا، پیپلز پارٹی

  وزیر اعظم نے امریکہ میں ”خالی کرسیوں“ سے خطاب کیا، پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے امریکہ میں جلسہ کے دوران تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی کا اعلان نہیں کرنا چاہیئے،جبکہ پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی اتنی حیثیت بھی نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے سکیں۔ تفصیلات کے مطابق  عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں،عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں نفرت اور انتشار کی باتیں کرتے ہیں،عمران خان پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کو بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی کا اعلان نہیں کرنا چاہیئے،امریکہ میں مقیم پاکستانی یقینا ان کی تقریر سے مایوس ہوئے ہوں گے، عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی حکومت چلانا چاہتے ہیں،عمران خان نے لوگوں کو کیوں نہیں بتایا کہ11ماہ میں کتنا قرضہ لیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ میرٹ کی باتیں کرنے والا وزیراعظم میرٹ پر وزیر تعینات نہیں کر سکتا،ملک کو درپیش مشکلات ایسی تقریروں سے ختم نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں۔دریں اثناء  پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے  واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا میں عمران خان کے ہزاروں کی تعداد میں موجود پاکستانیوں سے خطاب کو 'خالی کرسیوں سے خطاب' قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر ملک ہے تو حکومت بھی باقی رہے گی اور اپوزیشن بھی باقی رہے گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گرفتاری کے لیے تیار ہیں اور ضمانت بھی نہیں کروائیں گے،'ایک سلیکٹڈ وزیراعظم کی اتنی حیثیت بھی نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے سکیں، وہ این آر او کی بات کرکے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیو واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گرفتاری کے لیے تیار ہیں اور ضمانت بھی نہیں کروائیں گے،'ایک سلیکٹڈ وزیراعظم کی اتنی حیثیت بھی نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے سکیں، وہ این آر او کی بات کرکے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش بند کریں۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جب شہیدبینظیر بھٹو (بطور وزیراعظم پاکستان)امریکا گئیں تھیں تو پورا امریکی ایوان  نمائندگان کھڑا ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں ان کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہنچے تھے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا تاریخی دورہ امریکا اس بات کا اظہار تھا کہ ایک منتخب وزیراعظم کی عزت ہوتی ہے۔سیکرٹری اطلاعات نے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایمسنٹی اسکیم دے کر امیروں کو تو پہلے ہی این آر او دے دیا ہے۔
پیپلز پارٹی