ڈیرہ،خودکش دھماکہ،ریسکیو  1122 کی کارکردگی لائق تحسین 

ڈیرہ،خودکش دھماکہ،ریسکیو  1122 کی کارکردگی لائق تحسین 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم نے گزشتہ روز کوٹلہ سیدان چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل  کرنے کے دوران ہسپتال  ٹراما سینٹر میں ہونیوالے خودکش دھماکے کے بعد بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر 8ایمبولینسز اور سٹاف کے صرف ایک منٹ کے ریسپانس کے بعد زخمیوں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کرکے مثال قائم کردی۔ ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کی میتوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، اس دوران ہونیوالے خوفناک خود کش دھماکے کے بعد صرف ایک منٹ کے ریسپانس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جواد خلیل کی ہدایت پر ریسکیو1122کی آٹھ ایمبولنسز اور سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ہمت و جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کی پراوہ نہ کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورسی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا۔،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی خصوصی ہدایات ریسکیو1122ٹیم نے پولیس لائن میں پولیس شہدا کے نماز  جنازہ ادائیگی کے بعد انکی جسد خاکی انکے گھروں کو منتقل کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...