ہسپتال خدمت کی جگہ ہے پروٹوکول کی نہیں،ینگ ڈاکٹرز

ہسپتال خدمت کی جگہ ہے پروٹوکول کی نہیں،ینگ ڈاکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر  اجمل وزیر کی جانب سے گزشتہ رات لیڈی ریدنگ ہسپتال کے ایمرجنسی میں مبینہ طور پر پروٹوکول فراہم نہ کئے جانے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے ساتھ تکرار کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس رویئے کو غیر مہذب  اور تبدیلی کے اصل روح کے منافی قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال خدمت کی جگہ ہے،نہ کہ سیاست  اور پروٹوکول  فراہم کئے جانے کا جگہ ہے، ہسپتال آنے والا ہر شخص مریض ہوتا ہے یا کسی مریض کا وارث، لہذا ہسپتال میں کوئی خود کو برتر سمجھتے ہوئے پروٹوکول کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے۔ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عبد اللہ داود کے پیشہ ورانہ رویہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ نے ثابت کیا کہ ڈاکٹر کسی امتیاز کے بغیر امیر اور غریب کا یکسان خیال رکھتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹر عبد اللہ کی درخواست پر وزیر اعلی کے مشیر اجمل وزیر کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیگی۔