الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا

      الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان سے زیر التواء مقدمات اور رجسٹر کیسز اور ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن، فنڈنگ ذرائع اور فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی۔،وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق فیض آباد دھرنے سے متعلق ٹرائل زیر التوا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تحریک لبیک نے دیگر فنڈز میں 15 لاکھ 86 ہزار ظاہر کیے ہیں۔ وکیل تحریک لبیک احسن علی عارف نے کہاکہ تحریک لبیک مذہبی جماعت ہے لوگوں نے فنڈز جمع کرائے اور رسیدیں نہیں لیں۔وکیل تحریک لبیک نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان نے کسی ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہیں لی۔وکیل تحریک لبیک پاکستان نے کہاکہ فنڈنگ سے متعلق بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہوا ہے۔ دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ سے تحریک لبیک کے خلاف رجسٹر کیسز اور ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کر لی،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان سے بھی زیر التوا مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کی رجسٹریشن،پارٹی فنڈنگ اور فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر تے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق تحریک لبیک کو جاری نوٹس واپس لے لیا۔ وکیل تحریک لبیک احسن علی عارف نے کمیشن کو بتایا کہ فنڈنگ کرنے والوں کے شناختی کارڈ نمبرز بھی فراہم کیے ہیں، کوئی سیاسی جماعت اب تک اپنی فنڈنگ کا جواز پیش نہیں کر سکی۔
تحریک لبیک