شہید کبھی نہیں مرتے وہ  زندہ رہتے ہیں،محمد علی بابا خیل

شہید کبھی نہیں مرتے وہ  زندہ رہتے ہیں،محمد علی بابا خیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار) شہداء پولیس خیبرپختونخواہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کے زیر اہتمام پولیس لائینز ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل تھے۔ تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان،کرائم اینڈ ٹیرازم جرنلسٹس فورم خیبرپختونخواہ کے  صدر عظمت گل، نائب صدر حق نواز، زاہد درانی و دیگر عہدیداران و ممبران، ایبٹ آباد کے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ ایبٹ آباد پولیس کے شہداء کے فیملیزنے شرکت کی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت، ڈسٹرکٹ پ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان، صدر کرائم اینڈ ٹیرارزم جرنلسٹس فورم عظمت گل اور پریس کلب ایبٹ آباد کے صدر شہزاد خان جدون نے یادگار شہداء ایبٹ آباد پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں، شہید زندہ ہے شہداء پولیس پاکستان پولیس فورس خصوصاً خیبرپختونخواہ پولیس فورس کا فخر اور حوصلہ ہیں۔ قیام امن کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس کے افسران سے لیکر جوانوں تک نے لازاول قربانیاں پیش کی ہیں۔ شہداء پولیس ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ تھے ہیں اور ہمیشہ رہے گے۔ دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخواہ پولیس کے حوصلے پہلے سے اور بھی زیادہ بلند ہیں ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ میں شہداء جرنلسٹس کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ شہید جرنلسٹس کی فیملیز کو بھی حکومت کی جانب سے مراعات مل رہی ہیں۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ  پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف شہداء پولیس اور ر شہداء جرنلسٹس نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے۔ محکمہ پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافی مثبت صحافت کرتے ہوئے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے عوام کی آواز کو ہم تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ میں کرائم اینڈ ٹرارزم جرنلسٹس فورم خیبرپختونخواہ اور ایبٹ آباد کے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے عہدیداران و ممبران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے شہداء پولیس کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں شرکت کرکے ہمارے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ہمارے حوصلوں کو مزید بلند کیا۔ تقریب سے کرائم اینڈ ٹرارزم جرنلسٹس فورم خیبرپختونخواہ کے صدر عظمت گل اور پریس کلب ایبٹ آباد کے صدر عامر خان جدون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے صحافیوں نے دہشتگردی اور دیگر جرائم کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ پولیس فورس کا ساتھ دیا ہے اور ہمارا ساتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گاانہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس ہمارے کیلئے باعث فخر ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے کرائم اینڈ ٹرارزم جرنلسٹس فورم خیبرپختونخواہ کے صدر عظمت گل کو  ہزارہ پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان نے اپنے اپنے ضلعی پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔