انجمن پٹواریان وقانون گویان نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع کر دی

انجمن پٹواریان وقانون گویان نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار) انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں ایبٹ آباد نے نائب تحصیلدار کی تعیناتی میں سینیارٹی اور میرٹ کو نظر انداز کرنے پر غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کردی، انتقالات اور فرد اور دیگر کاموں کے لئے آنے والے ضلع کے دور دراز سے آنے والے سائلین بھی رلتے رہے حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں لاکھوں کا نقصان پہنچا،انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں نے دوسرے ضلع سے 9 گریڈ کے جونیئر پٹواری کو ترقی دیکر سینیئر پٹواریوں کی حق تلفی اور تعیناتی کے آرڈر واپس لینے تک دفاتر کی تالہ بندی اور مکمل قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا،اور اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھانے کی بھی دھمکی دی،اس حوالے سے انجمن پٹواریاں وقانون گوئیاں کے ضلعی صدر حنیف گل نے کہاہے کہ نائب تحصیلدار کی تقرری میں میرٹ کی کھلے دھجیاں بکھیری گئیں اور اپنے خدشات سے اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کسی قسم کی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی بلکہ ایبٹ آباد کے سینیئر پٹواریوں کو نظر انداز کر کے تعیناتی دوسرے اضلاع سے کی گئی جس پر مرحلہ وار احتجاج کیا اب متفقہ طور پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا جو نائب تحصیلدار کے آرڈر واپسی تک جاری رہے گی،گزشتہ روز نائب تحصیلدار کے دفتر کے بائر پٹواریوں نے دھرنا دیا اور بینرز بھی آویزاں کر رکھے تھے جس پر نائب تحصیلدار عامر شہزاد کی غیر قانونی تقرری پر نعرے درج تھے،اس موقع پر سینئر پٹواری ذیشان خان،ممتاز خان،کے علاوہ دیگر حلقوں کے پٹواری بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -