گھوٹکی ضمنی انتخابات، پیر پگارا کا احمد علی مہر کی بھرپور حمایت کا اعلان

  گھوٹکی ضمنی انتخابات، پیر پگارا کا احمد علی مہر کی بھرپور حمایت کا اعلان

  



کراچی(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرپگارا نے گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں سردار علی گوہر خان مہر کے نامزد امیدوار احمد علی مہر کی ایک مرتبہ پھر بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حر جماعت کے تمام مریدین،اپنے واسطہ داروں اور دوسرے تمام ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدوار احمد علی مہر کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔کنگری ہاوس کراچی سے جاری ایک بیان میں پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ مہر قبیلے نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ مرحوم علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر الیکشن لڑنے کا پہلا حق ان کے صاحبزادے علی احمد مہر کا ہے، فیصلے کے وقت کسی بھی مرحلے پر سردار محمد بخش مہر کا نام بطور امیدوار زیر غور نہیں آیا اور وہ سندھ کی قدیم روایات کے برخلاف مرحوم کے بیٹے کے سامنے امیدوار بن کر آگئے ہیں۔

گھوٹکی انتخابات

مزید : صفحہ آخر


loading...