پبی،غیر معیاری آئس کریم فیکٹری سیل زیادہ کرایہ وصول کرنیوالوں کو جرمانے

  پبی،غیر معیاری آئس کریم فیکٹری سیل زیادہ کرایہ وصول کرنیوالوں کو جرمانے

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کارروائیاں. غیر معیاری آئسکریم فیکٹری سیل. اسسٹنٹ کمشنر یوٹی کی کارروائیاں ذیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز دھرلئے گئے تفصیلات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان اور فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اکوڑہ خٹک اور جھانگیرہ میں واقع آئسکریم فیکٹری پر چھاپہ مارا. فیکٹری کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال اورمجاز حکام سے این او سی نہ ہونے کی پاداش میں فیکٹری مالک اور نانبائی سمیت چار افراد کو نوشہرہ جیل منتقل کردیاگیا۔ فیکٹریوں میں موجود آئسکریم اور دیگر مواد کو ضائع کردیا. اس موقع پر ڈی ایف سی کاشف احسان نے کہا کہ غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف مہم جاری رہیگی. انہوں نے آئسکریم فیکٹری کے مالک کوایک ہفتے میں فیکٹری رجسٹر کرنے اور این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی. اہل علاقہ نے محکمہ خوراک کیاس کاروائی کو بہت سراہانوٹ۔ دوران چیکنگ روٹی کا وزن زیادہ تر 120، 104، 110، 100 گرام پایا گیا جس کی بدولت کم وزن فروخت کرنے والے افراد کو جیل منتقل کردیا گیااسی طرح ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر یوٹیز نوشہرہ جناب شوکت علی اور زین علی رضا نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ تحصیل نوشہرہ کے مختلیف علاقوں کے لوکل ٹرانسپورٹ کے رکشوں اور بس اڈوں کا معائنہ کیا.آرمرڈ کالونی اور مانکی شریف روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا۔ زائد المعیاد کرایہ وصول کرنے، کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعد ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی. اس موقع پر آڈیو مالکان کو بھی تنبیہ دی گئی. کہ مرتب شدہ ریٹ لسٹس پر من و عن عمل درآمد کی جائے بصورت دیگر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

مزید : صفحہ آخر


loading...