وزیراعظم عمران خان کا دورہ وائٹ ہاﺅس ،امریکی صدرکی جانب سے کرکٹ بیٹ کا تحفہ

وزیراعظم عمران خان کا دورہ وائٹ ہاﺅس ،امریکی صدرکی جانب سے کرکٹ بیٹ کا تحفہ
وزیراعظم عمران خان کا دورہ وائٹ ہاﺅس ،امریکی صدرکی جانب سے کرکٹ بیٹ کا تحفہ

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ وائٹ ہاﺅس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر کیساتھ کرکٹ بیٹ تحفے میں دیا،آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کا ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وائٹ ہاﺅس کا دورہ کیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا ، اوول آفس میں دونوں رہنماﺅں کا فوٹو سیشن بھی ہوا اور وزیراعظم عمران خان نے دورہ وائٹ ہاﺅس کے دوران مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے، وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا، امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر کیساتھ کرکٹ بیٹ تحفے میں دیا، آئزن ہاور واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کا ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد