وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ...
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے،ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ کشمیر پر گفتگو سے خطے کے بنیادی مسئلے کے حل کی اہمیت بھرپور انداز سے اجاگر ہوئی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے۔قوم کو کو اپنے رہبر پر ناز ہے جس نے باوقار انداز سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان مسئلے پر وزیراعظم پاکستان کے موقف کی تائید اور انہیں مقبول رہنما قرار دینا عمران خان پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...