طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا 65 سالہ شخص گرفتار لیکن اس نے یہ حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل

طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا 65 سالہ شخص گرفتار لیکن اس نے یہ حرکت ...
طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا 65 سالہ شخص گرفتار لیکن اس نے یہ حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلغراد(ویب ڈیسک) سربیا میں خوبرو ایئر ہوسٹس کے ساتھ ڈنر کے خواہش مند 65 سالہ شخص نے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر پرواز معطل کردی جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا میں 65 سالہ مسافر نے جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی خوبصورت فضائی میزبان کے ساتھ ڈنر کرنے کی خواہش پر پرواز کو تاخیر کا شکار کرانے کے لیے خطرناک طریقہ کار اپنایا، سربیائی شہری نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر افراتفری مچادی۔بم کی اطلاع ملتے ہی بلغراد سے فرینکفرٹ پرواز کو معطل کردیا گیا اور 135 مسافروں کو ہنگامی بنیاد پر باہر نکال کر طیارے کو رن وے سے میدانی علاقے میں لے جایا گیا جہاں سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی چیکنگ کی گئی اور بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ایکسپریس کے مطابق پولیس نے موبائل کال ڈیٹا کی مدد سے سربیائی شخص کو حراست میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کردیا جہاں ملزم نے اعتراف کیا کہ ایئرہوسٹس کے ساتھ کچھ دیر وقت گزارنے اور ڈنر کرنے کے لیے طیارے میں بم موجود ہونے کی اطلاع دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -