پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالدپرفردجرم کی کارروائی موخر

پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالدپرفردجرم کی کارروائی موخر
پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالدپرفردجرم کی کارروائی موخر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالدپرفردجرم کی کارروائی موخرکردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرروبینہ خالد سمیت تمام ملزمان پرفردجرم عائدکرنے کافیصلہ کیا ہے،عدالت نے فردجرم کیلئے 2 اگست کی تاریخ مقررکردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے کیس کی سماعت کی ،ملزمان پرلوک ورثہ کے فنڈزمیں خردبردکاالزام ہے،عدالت نے پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالدپرفردجرم کی کارروائی موخرکردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرروبینہ خالدسمیت تمام ملزمان پرفردجرم عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت نے فردجرم کیلئے 2 اگست کی تاریخ مقررکردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد