عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا
عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اس وقت تین روز ہ دورہ امریکہ پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور پریس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تاہم اب اس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دونوں رہنماوں کاافغان امن اورمصالحتی عمل میں پیشرفت کاجائزہ، امریکی صدرکی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف بھی کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیاہے ۔ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے سربراہان کا چار سال بعد حکومتی سطح پر رابطہ ہواہے ، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جبکہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی جامع بات چیت ہوئی ۔ اس کے علاوہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پائیدار شراکت قائم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرورجاﺅں گا ، پاکستان افغانستان میں ہماری بہت مدد کررہاہے ، پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا ، مسئلہ کشمیر پر دونوں رہنماءبڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...