پٹھان تو 2 ،2 شادیاں کرتے ہیں،کس کتاب میں لکھا ہے اجازت لینی ہے،پشاور ہائیکورٹ

پٹھان تو 2 ،2 شادیاں کرتے ہیں،کس کتاب میں لکھا ہے اجازت لینی ہے،پشاور ہائیکورٹ
پٹھان تو 2 ،2 شادیاں کرتے ہیں،کس کتاب میں لکھا ہے اجازت لینی ہے،پشاور ہائیکورٹ

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس اکرام نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پٹھان تو 2 ،2 شادیاں کرتے ہیں،کس کتاب میں لکھا ہے اجازت لینی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس اکرام نے درخواست پر سماعت کی۔جسٹس اکرام نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹھان تو 2 ،2 شادیاں کرتے ہیں،کس کتاب میں لکھا ہے اجازت لینی ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق دوسری شادی کیلئے اجازت ضروری ہے،عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...