آئین شکنی کیس ، وزارت قانون سے وکیل نے کیس لڑنے کی کتنی فیس مانگ لی ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

آئین شکنی کیس ، وزارت قانون سے وکیل نے کیس لڑنے کی کتنی فیس مانگ لی ؟ جواب آپ ...
آئین شکنی کیس ، وزارت قانون سے وکیل نے کیس لڑنے کی کتنی فیس مانگ لی ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں وکیل کرنے کیلئے وزارت قانون کی استدعا منظور کرتے ہوئے 22 اگست تک کی مہلت دیدی،تفصیلات اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں آئین شکنی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طاہرہ صفدرنے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری قانون سے استفسار کیا کہ کیا سرکاری وکیل مقرر کردیا،نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ ہم نے 6 وکلا کا پینل بناکران سے رابطہ کیا تھا،ان میں سے 3 وکلا نے معذرت کرلی ،ایک وکیل عابد راہی نے 11 ملین فیس مانگی،اتنی فیس کی منظوری نہیں دی گئی،نمائندہ وزارت قانون نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید مہلت دی جائے تاکہ نیا پینل تجویز کرکے تشکیل دیا جا سکے ،جسٹس طاہر صفدر نے استفسار کیاکہ اس کام کیلئے آپ کو کتنا وقت درکار ہے، نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ گزارش ہے عید کے بعد کاوقت دے دیا جائے ،جسٹس طاہرہ صفدر نے کہا کہ آپ کو 22 اگست تک کی مہلت دی جاتی ہے وکیل مقرر کریں ،خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت22 اگست کیلئے موخر کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...