” جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی ۔۔۔ “ جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریماکس

” جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی ۔۔۔ “ جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ...
” جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی ۔۔۔ “ جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریماکس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت جاری ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ویڈیو سے جج کے موقف کاایک حصہ درست ثابت ہوگیا،ویڈیومیں کیاہے ہم نہیں جانتے،جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی وہ بلیک میل ہوا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت جار ی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ گزشتہ سماعت پر آپ ہیگ میں تھے،تجویزدیں عدالت کو اس موقع پر کیا کرناچاہئے، اٹارنی جنرل منصورخان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے،ایک استدعا جج ارشد ملک کیخلاف کارروائی کی بھی ہے ،تمام حقائق عدالت کے سامنے آچکے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج ارشد ملک بیان حلفی بھی جمع کرا چکے ہیں ،جج ارشد ملک نے ایف آئی اے کوشکایت بھی جمع کرا رکھی ہے ،الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی گئی ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم طارق محمود نے جج کی ویڈیو کے عوض لینڈ کروزر حاصل کی،ملزم کا دعویٰ ہے جو چیک اس کودیا گیا وہ کیشن ہی نہیں ہوا ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو میاں سلیم رضا کو فروخت کی گئی ،جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ میاں سلیم رضا کون ہے ؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ میاں سلیم رضاایک سیاسی جماعت کاکارکن ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں،ایف آئی اے ملزمان تک پہنچ رہی ہے،یوایس بی میں موجود ویڈیوحاصل کر لی گئی،میاں طارق سے برآمدویڈیوبلیک میلنگ کیلئے استعمال ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ویڈیو سے جج کے موقف کاایک حصہ درست ثابت ہوگیا،ویڈیومیں کیاہے ہم نہیں جانتے،جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی وہ بلیک میل ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...