شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی

شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی
شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی۔ برادرز شوگر ملز کے خلاف عدم ادائیگی سے متعلق نیب لاہور نے انکوائری شروع کی۔ برادرز شوگر ملز کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں بشیر سے نیب نے ادائیگیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ برادرز شوگر ملز کے سابق سی ای او میاں بشیر نے نیب نوٹسز لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کے ذریعے چیلنج کر د یئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے گنے کے کسانوں کو عدم ادائیگی سے متعلق انکوائری شروع کی گئی ہے۔ شوگر ملز کی جانب سے ادائیگی کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ کسانوں کو ادائیگیوں سے متعلق عدالت عظمیٰ فیصلہ جاری کر چکی ہے لہذا، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ درخواست گزار کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دیکر نوٹسز منسوخ کرنے کا حکم دے۔