پاکستان کے سرحدی علاقے چاغی سے ڈرون برآمد ، اس پر کس زبان میں تحریرلکھی ہوئی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان کے سرحدی علاقے چاغی سے ڈرون برآمد ، اس پر کس زبان میں تحریرلکھی ہوئی ...
پاکستان کے سرحدی علاقے چاغی سے ڈرون برآمد ، اس پر کس زبان میں تحریرلکھی ہوئی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بی بی سی کے مطابق صوبہ بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں ایک غیر ملکی ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یہ ڈرون مقامی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نوکنڈی کے علاقے سے ملا ہے ، ڈرون بالکل صحیح حالت ہے میں ملاہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ ڈرون کسی فنی خرابی کے باعث یہاں لینڈ کر گیا ۔ڈرون پر تحریر بعض تحریر شدہ الفاظ کے مطابق یہ ایرانی لگتا ہے لیکن ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔بلوچستان کے ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں سالم حالت میں کسی ڈرون طیارہ ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔اس سے قبل 2017 میں پنجگور کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -