پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بھی آصف علی زرداری والی حرکت کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافی کا موبائل فون چھین لیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منظور وسان آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔پیشی کے بعد جب صحافیوں نے ان سے سوال کرنے کی کوشش کی تو پی پی پی رہنما نے ان کا موبائل فون چھین لیا اور ان کے حامیوں نے بھی احاطہ عدالت میں صحافیوں کو دھکے دیئے ،بعدازاں منظور وسان اور ان کے ساتھی صحافیوں کو دھکے دے کر چلے گئے۔واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں صحافی کے سوال ”آپ کو اس عدالت سے انصاف کی امید ہے “پر آصف زرداری نے صحافی کا موبائل چھین لیا جو کچھ دیر بعد واپس کردیاگیا۔