جشن آزادی کے دن کو عید کی خوشیوں کی طرح منایا جائیگا، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

جشن آزادی کے دن کو عید کی خوشیوں کی طرح منایا جائیگا، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم ...
 جشن آزادی کے دن کو عید کی خوشیوں کی طرح منایا جائیگا، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

  



عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر )  آزادی کا دن منانا زندہ قوموں کے حب الوطنی کی علامت ہے، جشن آزادی کے دن کو عید کی خوشیوں کی طرح منایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے دربار ہال میں 72واں جشن آزادی جوش و خروش اور جذبے سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی آزادی کا جشن منانا ہر قوم کا بنیادی حق ہے اس لئے اس دن کو جوش و خروش و جذبے سے منانے کے لئے ضلع اور تعلقہ سطح پر مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی اداروں کی عمارتوں کو چراغاں اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ آزادی والے دن مریضوں، قیدیوں میں مٹھائی، کھانا اور فروٹ تقسیم کیا جائیگا،انہوں نے متعلقہ تعلقوں کے اسٹنٹ کمشنرز، تعلیمی افسران اور مختیاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں 14اگست جشن آزادی کے پروگراموں کو بہتر طور پر منانے کے لئے اقدامات کریں  اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پروگراموں میں شرکت بھی کریں، انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے اپنے دفاتر میں قومی پرچم لہرائیں اور اپنے دفاتر میں چراغاں کی جائے اور 14اگست والے دن قومی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں اوراسی طرح تمام تعلقوں کے اسکولوں میں بھی جشن آزادی کے پروگرام منعقد کروائے جائیں گے، اجلاس میں ضلع کاؤنسل چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ اور مونسپل کمیٹی چیرمین خالد سراج سومرو نے کہا کہ14 اگست کے سلسلے میں تمام کاؤنسلرز اپنے اپنے علائقوں میں پروگرام منعقد کریں اور ریلیاں نکالیں، اس موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی اور جشن آزادی کا دن جوش و خروش کے ساتھ منانے کا عہد کیا،اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں حق نواز شر، تمام متعلقہ تعلقوں کے اسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹور، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود سروپ چند مالہی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ