متعلقہ مضمون کے پروفیسرغیراخلاقی ڈیمانڈ کررہے ہیں،ایک ہی پرچے میں باربار ناکامی پر طالبہ عدالت پہنچ گئی

متعلقہ مضمون کے پروفیسرغیراخلاقی ڈیمانڈ کررہے ہیں،ایک ہی پرچے میں باربار ...
متعلقہ مضمون کے پروفیسرغیراخلاقی ڈیمانڈ کررہے ہیں،ایک ہی پرچے میں باربار ناکامی پر طالبہ عدالت پہنچ گئی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ہی پرچے میں باربارناکامی پر طالبہ نے عدالت سے رجوع کرلیا ،عدالت نے جامعہ پشاوراورمتعلقہ مضمون کے پروفیسرزکونوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایک ہی پرچے میں بار بار میں ناکامی پر طالبہ کی سماعت پر سماعت ہوئی، طالبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ہی مضمون میں باربارفیل کیاجارہا ہے جبکہ باقی مضامین میں اے ون گریڈحاصل کیا،طالبہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی مضمون میں باربار ناکامی سمجھ سے بالاترہے،جسٹس اکرام اللہ خان نے کہاکہ انٹرویو میں کیا ہوتا ہے ،ہمیں پتہ ہے،طالبہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ مضمون کے پروفیسرغیراخلاقی ڈیمانڈ کررہے ہیں،عدالت نے کہا کہ ایسے کیسزنیب بھیجیں گے،ان کےخلاف انکوائری ہوگی،ایساکرنااختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتاہے،عدالت نے طالبہ کا پرچہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور