آئی سی سی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو بڑے عہدے سے نواز دیا

آئی سی سی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو بڑے عہدے سے نواز دیا
آئی سی سی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو بڑے عہدے سے نواز دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین ششناک منوہر کی جانب سے احسان مانی کو ایف اینڈ سی اے کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے ہونے والی سالانہ کانفرنس میں کیا گیاہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ پر یس ریلیز کے مطابق فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی دراصل آئی سی سی کی ایک نہایت اہم ترین کمیٹی ہے ۔احسان مانی پیشے سے چارٹر ڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں اور وہ اس سے قبل بھی وہ 1996 سے 2002 تک آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔کمیٹی میں اندرانوئی ، امیتابھ چوہدری ، کرس نینزانی ، عمران خواجہ ، عرل ایڈنگز ، کولن گریوز ، منوہر اور مانوسواہنے بطور سابق رکن شامل ہیں ۔ایف اینڈ سی اے کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے پر احسان مانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی سی سی کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل کونسل بیرسٹر سلمان نصیر کو آئی سی سی کے سیف گارڈنگ پینل میں شامل کر لیا گیاہے جس کی سربراہی کیٹ گیلافینٹ کر رہے ہیں ، اس پینل کی ذمہ داری آئی سی سی سیف گارڈنگ قوانین اور اس سے جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے ۔

مزید :

کھیل -