قائد حزب اختلاف کی درخواست پر سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

قائد حزب اختلاف کی درخواست پر سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
قائد حزب اختلاف کی درخواست پر سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس ہواجس میں چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی،قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ ہم نے تحریک جمع کرائی ہے کہ اجلاس طلب کیا جائے ،ہم نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے معاملے پر ووٹنگ کی جائے،بجائے کے قرارادپرکارروائی ہوتی رولز 218 پر بجث کی گئی ،راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میری درخواست ہے سینٹ اجلا س ملتوی کیا جائے،چاہتے ہیں ہماری قرارداد پر یکم اگست کو اجلاس میں ووٹنگ ہو۔قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ہم قائد حزب اختلاف کے موقف کی قدر کرتے ہیں،جس پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد