ملزم کو جیل میں رکھ کر کیا کریں گے؟جیل کی آبادی بڑھانی ہے تو ویسے بڑھا دیں،جج احتساب عدالت ،ملزم کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملزم شہزاد علی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت معطل کردیئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کوجیل میں رکھ کرکیاکریں گے؟جیل کی آبادی بڑھانی ہے توویسے بڑھادیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملزم شہزاد علی کے وارنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،نیب تفتیشی نے عدالت سے استدعا کہ تفتیش کیلئے 10 روزکی مہلت دی جائے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کال اپ نوٹس جاری کیوں نہیں کیا،عدالت نے ہدایت کی کہ آپ پہلے ملزم کوکال اپ نوٹس جاری کریں،عدالت نے کہاکہ تفتیش میں عدم تعاون پرہی گرفتاری ہوسکتی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت تک شہزادعلی کے گرفتاری وارنٹ معطل کردیئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کوجیل میں رکھ کرکیاکریں گے؟جیل کی آبادی بڑھانی ہے توویسے بڑھادیں،عدالت نے سماعت 10 روزکیلئے ملتوی کردی۔