بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب
بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، انہوں نے بانوے ہزار ایک سو ترپن ووٹ ملے اور یوں وہ پارٹی قیادت کے لیے منتخب ہوگئے، وہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے جس کا باضابطہ طورپر کنزرویٹو پارٹی نے اعلان بھی کردیا۔ بورس جانسن اور جریمی ہرٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔  ادھر جریمی کو چھالیس ہزار چھ سو چھئپن پارٹی کارکنان سے ووٹ مل پائے ۔یادرہے کہ بورس جانسن لندن کے میئر اور سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔ ادھر برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے آج پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کریں گی جس کے بعد ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیں گی ۔ 

مزید : برطانیہ