این اے 205 ضمنی الیکشن، پہلے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ آگیا، کون سا امیدوار آگے ہے؟ آپ بھی جانئے

این اے 205 ضمنی الیکشن، پہلے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ آگیا، کون سا امیدوار آگے ہے؟ ...
این اے 205 ضمنی الیکشن، پہلے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ آگیا، کون سا امیدوار آگے ہے؟ آپ بھی جانئے

  



گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 205 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

این اے 205 کے پولنگ سٹیشن نمبر 195 سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر 280 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار احمد علی مہر 48 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پولنگ سٹیشن تیپداری دیرا گھوٹکی میں بھی سردار محمد بخش مہر 236 ووٹوں کے ساتھ آگے اور احمد علی مہر 124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ سٹیشن نمبر 4 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ایک ہزار 377 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ آزاد امیدوار احمد علی مہر 367 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : Breaking News /علاقائی /سندھ /گھوٹکی